15 جون 2009 - 19:30

عراقی فوجیوں نے بصرہ اور الانبار صوبوں کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے کم از کم 32 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبۂ بصرہ کے مختلف دیہاتوں اور شہروں میں آپریشن کرکے تیرہ مطلوب اور چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان افراد سے بھاری مقدار میں ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ عراقی سیکورٹی فورسز اور پولیس نے صوبۂ الانبار میں واقع شہر فلوجہ  کے علاقے الکرمہ میں بھی ایک مشترکہ کارروائی میں  اس علاقے اور آس پاس کے دیہاتوں سے کم از کم تیرہ مشتبہ اور مطلوب افراد کو گرفتار کرلئے ہیں۔